سندھ وفاقی حکومت کی جانب دیکھ رہاہے، وفاق کی جانب سے طنز کر کے کہا جاتا ہے سندھ کو پیسہ نہیں دینگے،یہ کسی کے باپ کا پیسہ نہیں، سندھ کا پیسہ ہے، بلاول بھٹو جذباتی ہو گئے

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر کے دوران سندھ وفاقی حکومت کی جانب دیکھ رہا ہے، لیکن وفاق کی جانب سے طنز کر کے کہا جاتا ہے کہ سندھ کو پیسہ نہیں دیں گے۔ یہ کسی کے باپ کا پیسہ نہیں، سندھ کا پیسہ ہے۔ موجودہ حکمران قدرتی آفات کے دوران

بھی عوام کے پیسے ان ہی پر خرچ کرنے کے لیئے تیار نہیں ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی، جس کی میزبانی پاکستان پیپلزپارٹی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلی ہاس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیرعلی سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ، سعید غنی، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سمیت سندھ حکومت کے اراکین دن رات محنت کر رہے ہیں، سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریلیف پہنچائیں گے۔ ماضی میں اس سے کم بارش پر سب ایک پیج پر تھے، ڈونیشن کی مہم چل رہی تھی، آج اس سے بھی بڑا ڈیزاسٹر ہے، عوام کیلئے یہ مشکل وقت ہے، لوگوں کے کاروبار، دکانیں، فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، کورونا کے بعد یہ سب سے مشکل وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلی سندھ نے کراچی کے مختلف اضلاع میں دورے کئے، خود موجود رہے، جہاں ان کا لیگل رول نہیں تھا ان علاقوں میں بھی سی ایم صاحب موجود تھے، کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی ہوگئی ہے، کچھ مقامات پر اب بھی پانی ہے، جسے بھی جلد نکالا جائے گا۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں کے لئے 800 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ دو سال بعد ہمیں نظر آرہا ہے کہ اب وفاق بھی کراچی کے لئے سنجیدگی سے کام کرنا چاہ رہا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کراچی پہنچ کر ریلیف کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کرینگے، امید ہے کہ اب شہر میں منصوبوں پر کام ہوگا ،کراچی کی جو ضروریات ہیں وہ پوری ہوں گی، کراچی کی ترقی صوبے اور پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے، سیوریج، صفائی کے نظام سمیت دیگرمعاملات میں بہتری آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close