مشیر داخلہ نے ساجد گوندل کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا، وفاقی کابینہ کے ارکان میں تشویش ، ساجد گوندل کی والدہ نے عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (این این آئی)مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے افسر ساجد گوندل کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا ہے۔وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اسلام آباد پولیس کو ساجد گوندل کی جلد بازیابی کی ہدایات کردی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر انسانی حقوق

شیریں مزاری نے ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل کی گمشدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔اپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ ساجد گوندل کی جلد از جلد بازیابی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، ہر شہری کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، قانون کو بالادستی ملنی چاہیے۔ساجد گوندل کی والدہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں سیکریٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ اور وفاقی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ساجد گوندل کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے، عدالت میرے بیٹے کی بازیابی کا حکم دے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں