حالیہ بارشوں سے ملک میں تباہ کاری ، گلیشیئرپھٹنے کے خدشہ 45گلیشیئرانتہائی خطرناک قرار ،لاکھوں افراد کی زندگی خطرے میں

چترال(پی این آئی ) چترال کے دورافتادہ پہاڑی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کے خدشات کے پیش نظران گلیشیئرکے زیریں علاقوں میں مقیم لاکھوں آبادی کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ۔ قومی موقر نامے کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں700گلیشیئر ،45انتہائی خطرناک ہیں، گلیشیئر

پھٹنے سے چترال کی نصف آبادی کازمینی رابطہ منقطع ہوجاتا ہے، گلیشیئر پھٹنے سے انفراسٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے یو این ڈی پی گلاف کے فیلڈ آفیسر اقتدار الملک نے بتایا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں700کے قریب گلیشیئر ہیں جن میں45انتہائی خطرناک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں