اگر اس سال بھی ہم نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو۔۔۔شیخ رشید نے وزیراعظم کو وارننگ دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان برے وقت سے نکل گیا ہے، اگر اس سال بھی ہم نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو ہمارے لیے مسئلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے۔ اگر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایڈمنسٹریٹر پر راضی ہو گئیں تو پیکج

کا اعلان ہوگا۔ مجھے ابھی نہیں پتا کہ دونوں پارٹیاں کس نام پر اتفاق کریں گی۔دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مافیا طاقتور ہوتے ہیں،بزنس مین کمیونٹی معاشی بھینسیں، جو عوام کی خواہشوں کو نگلتی ہیں۔ جب سیاست بدلتی ہے تو یہ بدلتی سیاست میں بھی موجود ہوتے ہیں۔ ان کے تعلقات ہر حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں۔ عمران خان عوام کو ڈیلیور کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے پہلی دفعہ ان پر ہاتھ ڈالا ہے۔ وہ واحد لیڈر جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close