پڑوسی ملک سے بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل، 3سے 6ستمبر تک مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی)وسطی بھارت پر موجود کمزور شدت کے ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر مون سون ہوائیں ایک بار پھر 3-6 ستمبر کے دوران سندھ کا رخ کریں گی اور شمالی پاکستان پر موجود مغربی سسٹم کی ہواؤں سے ملاپ کرسکتی ہیں جسکی وجہ سے اس دوران مخلتف علاقوں میں گرج چمک کے بادل اور #تھنڈرسٹورم

بنیں گے جن سے حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، نگر پارکر، سانگڑھ، کھپرو، نوابشاہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں تیز #بارش کے امکانات ہیں۔ ساتھ میں وسطی اور شمالی سندھ کے چند ایک مقامات پر بھی بارش کے امکانات بن سکتے ہیں بشمول دادو، مورو، سکرنڈ، محراب پور، سکھر، لاڑکانہ اور گردونواح میں معمولی امکانات ہیں۔ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بات کی جائے تو چونکہ یہ سسٹم طاقتور شدت کا نہیں ہوگا تو مون سون currents کا کراچی تک آنا فی الحال غیر مصدقہ ہے البتہ کراچی شہر میں بھی 3-6 ستمبر خصوصاً 4-5 ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش/Light to Mod Thundershowers کے امکانات موجود ہیں۔ شہر کے شمال مشرق میں تھنڈرسٹورم بننے کی امید ہے جنکے شہر میں داخل ہونے کے Hit/miss امکانات ہیں۔ تھنڈرسٹورم داخل ہو جاتے ہیں تو بارش کی شدت بھی تھنڈرسٹورم کی شدت پر منحصر ہوگی کہ گویا تیز بارش ہو جائے یا ہلکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں