سپریم کورٹ کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا بھی اختیارہے، اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا اختیار بھی ہےنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقداین ڈی یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 175 عدالتی نظام کا

احاطہ کرتا ہے، عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے ، پاکستان میں عدالتی نظام کے ارتقا کی اپنی تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے اختیارات واضح ہیں، سپریم کورٹ کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا بھی اختیارہے، سپریم کورٹ کوبنیادی حقوق کی عملداری کی آئینی درخواستوں کی سماعت کابھی اختیارہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا اختیار بھی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close