ڈاکٹر ماہا کا آخری وائس نوٹ منظر عام پر آگیا، جنید کےحوالے سے اہم انکشافات

کراچی(آئی این پی) شہر قائد کے علاقے گزری میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کا موت سے قبل وائس نوٹ منظر عام پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کا انتقال سے قبل وائس نوٹ سامنے آگیا، وائس نوٹ ڈاکٹر ماہا نے اپنی ایک دوست کو بھیجا تھا۔ڈاکٹر ماہا نے

وائس نوٹ میں کہا کہ جنید نے اتنی لڑائی کی کہ سمجھ نہیں آرہا تھا، لڑائی کے بعد میں نے نیند کی دوائی لی اور سو گئی تھی۔متوفیہ نے دوست کو پیغام دیا کہ تم فاطمہ کو نہیں بتانا کہ میں جنید سے بات کرتی ہوں، فاطمہ کو کہا تھا کہ جنید سے میرا بہت پہلے ہی بریک اپ ہوگیا ہے۔ڈاکٹر ماہا نے دوست کو مزید بتایا تھا کہ جنید نے زندگی عذاب کردی ہے، شدید ذہنی دبا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پوش علاقے ڈیفنس میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کی قبرکشائی اور میت کا پوسٹ مارٹم کرانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق شواہد ملے ہیں کہ ڈاکٹر ماہا کو گولی سر میں سیدھے ہاتھ سیلگی، ایم ایل او نے پوسٹ مارٹم کیبغیر میڈیکل رپورٹ جاری کی تھی اور رپورٹ میں متوفیہ کوگولی الٹے ہاتھ سے لگنے کا ذکر کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ میت کے پوسٹ مارٹم سے قانونی طور پر معاملہ کلیئر ہو جائیگا، ڈاکٹر ماہا کا پوسٹ مارٹم کرنی سے درست میڈیکل رپورٹ بنے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close