شو بازی کا دور قصہ پارینہ بن چکا، ہم ایسے کام کرکے جائیں گے جن کی کوئی مثال نہیں ہوگی،عثمان بزدار بھی بول پڑے

لاہور(آئی ا ین پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شو بازی کا دور قصہ پارینہ بن چکا، ہم عوامی خدمت کے لئے عملی اقدامات کرتے ہیں اور ایسے کام کرکے جائیں گے جن کی کوئی مثال نہیں ہوگی۔جمعرات کووزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی، وزیر اعلی آفس میں

ہونے والی ملاقات میں صوبے کی عمومی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبو ں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ گورنر محمد سرور نے پنجاب حکومت کے 2 سال مکمل ہونے صوبائی حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو سراہا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شو بازی کا دور قصہ پارینہ بن چکا، ہم عوامی خدمت کے لئے عملی اقدامات کرتے ہیں اور ایسے کام کرکے جائیں گے جن کی کوئی مثال نہیں ہوگی، عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے ٹھوس اور پائیدار اقدامات کئے ہیں، عوام کی دشواریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکس ختم کئے یا ان کی شرح کم کی، پنجاب میں ترقی کے سفر کو تیز تر کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ فنڈز کو بحال کر دیا ہے، ہمارا نصب العین مالی امور میں شفافیت اور انتظامی امور میں میرٹ ہے، سچائی، شفافیت، دیانت اور میرٹ پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ اپوزیشن نے کورونا کے بعد کراچی ایشو پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ناکام کوشش کی، اپوزیشن جماعتوں کو کراچی جیسے اہم ایشو پر منفی سیاست کرنا زیب نہیں دیتا، وفاقی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں کراچی کے عوام کے ساتھ ہے، وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل حل کرنے لئے پرعزم ہیں۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کا دورہ کیا، ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کراچی کی بارشوں پر زبانی جمع خرچ کیا گیا، اپوزیشن کو منفی سیاست کی بجائے کراچی کے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close