گریڈ 19 کی نوکری اور اربوں روپے کے اثاثے کیسے بن گئے؟نیب نے کرپشن کے الزام میں پنجاب کے اہم بیورو کریٹ کو گرفتار کر لیا

لاہور(آئی این پی)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب کے اہم بیورو کریٹ کو نیب نے گرفتار کر لیا۔نیب لاہور کے مطابق گریڈ 19 کے چیف انجینئر ٹیپا ملزم مظہر حسین کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم پر70 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے اور بینک اکانٹ بنانے کا الزام ہے۔ملزم مظہرحسین ایل ڈی اے میں بطورچیف انجینئر

بھی تعینات رہے اور مبینہ طور پر 50 کروڑ کے اثاثے اپنے اور اہلخانہ کے نام بنائے جب کہ مرکزی ملزم مظہر حسین نے ملازم بھانجے کے نام 20 کروڑ روپے منتقل کیے۔نیب کا کہنا ہے کہ ملزم مظہرحسین کے خلاف مبینہ مالی غبن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا، ملزمان کی معاونت سے مختلف سرکاری پراجیکٹس میں مالی فوائد کے شواہد ملے، ملزم نے ایمنسٹی اسکیم کے نام کروڑوں روپے اثاثہ جات میں اضافہ کیا۔نیب کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کوملزم سے23 کروڑاہلخانہ کے اکائونٹس میں منتقلی کے شواہد ملے،23 کروڑ روپے کے ذرائع ملزم تاحال ثابت کرنے میں ناکام رہا، ملزم کے نام ایل ڈی اے ایونیومیں کنال کے3 پلاٹ کاانکشاف ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close