عمران خان نے چینی سفیر کو کیا پیغام بھیجا؟ جاوید ہاشمی کیوں ناراض ہوئے؟ عمران خان طاہر القادری کو کیوں الگ رکھنا چاہتے تھے؟ شیخ رشید کی کتاب میں انکشافات

راولپنڈی (آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا کہ ان کی لکھی کتاب میں ساری باتیں حقائق پر مبنی ہیں، کسی کو مشکلات نہیں ہوں گی،دھرنے میں سرکاری ٹی وی کی طرف جانے کا فیصلہ کنٹینر پر ہوا تھا،اس فیصلے پر جاوید ہاشمی خفا تھے ۔بدھ کو وزیر ریلوے اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے

نجی ٹی وی چینل میں اپنی کتاب ‘لال حویلی سے اقوام متحدہ تک’ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے انکشافات کو درست قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں سرکاری ٹی وی کی طرف جانے کا فیصلہ کنٹینر پر ہوا تھا،فیصلے پر جاوید ہاشمی خفا تھے تاہم عمران خان فیصلہ کرکے گھر سے نکلے تھے کہ نواز حکومت کو گرانا ہے۔خیال رہیکہ گذشتہ دنوں آنے والی کتاب میں شیخ رشید نے 50 سالہ سیاست کے متعدد اہم واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔کتاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں دھرنوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے انکشاف کیاہے کہ دھرنے سے متعلق طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان لندن میں معاملات طے پائے تھے، آزادی مارچ پر گوجرانوالہ میں حملہ ہوا تو عمران خان نے کنٹینر سے چوہدری نثار کو فون کیا، عمران خان اپنی تحریک طاہرالقادری کی تحریک سے الگ اور منفرد رکھنا چاہتے تھے۔شیخ رشید نے لکھا ہے کہ عمران خان جو فیصلہ کرلیں پھر وہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹتے، دھرنے میں عمران خان نے چینی سفیر کو پیغام بھیجا کہ چینی صدر پاکستان آئیں تو وہ راستہ کلیئرکر دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں