کون زیادہ مقبول ہے؟ گیلپ نے عمران خان، شریف بردران اور بلاول بھٹو کی عوامی مقبولیت کے سروے کے حیران کن نتائج جاری کر دیئے، تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)کون زیادہ مقبول ہے؟ گیلپ نے عمران خان، شریف بردران اور بلاول بھٹو کی عوامی مقبولیت کے سروے کے حیران کن نتائج جاری کر دیئے، عوامی مقبولیت میں عمران خان اور (ن) لیگ کے رہنماؤں میں معمولی فرق رہ گیا۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ملک بھر سے عمران خان کےلیے 54

فیصد افراد کی مثبت رائے آئی جب کہ نواز شریف اور شہباز شریف کےلیے 51 ،51 فیصد افراد کی مثبت رائے سامنے آئی۔سروے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کے لیے 32 فیصد افراد نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close