سونے کی قیمتوں میں اضافے کو بریک لگ گئی، فی تولہ سونا کتنے روپے کا ہو گیا؟ تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی ) سونے کی قیمتوں میں اضافے کو بریک لگ گئی، فی تولہ سونا کتنے روپے کا ہو گیا؟ تفصیلات آگئیں…. کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں

بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 17ہزار800 روپے پر برقرار رہی۔ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ994 روپے پر برقرار رہی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close