فواد چوہدری کی وزارت کو بھنگ کے استعمال کا لائسنس مل گیا، کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا لائسنس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل آف

سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کو جاری کیا گیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹینالوجی کا مزید کہنا ہے کہ یہ تاریخی فیصلہ پاکستان کو یو ایس ڈالرز سی بی ڈی مارکیٹ میں جگہ دے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close