سابق کرکٹ کپتان یونس خان نے مستقل ذمہ داریاں سنبھالنےکی خواہش ظاہر کردی، اب میں سیکھ گیا ہوں، جواز پیش کر دیا

مانچسٹر(این این آئی) دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے مستقل طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔مانچسٹر سے ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز تو نہیں جیت پائے لیکن کچھ مثبت چیزیں بھی سامنے آئیں۔ مانچسٹر میں شان مسعود ایک اچھی اور بڑی

اننگز کھیلے۔ اظہر علی نے آخری میچ میں چیلنج لیا، بابر نے ثابت قدمی دکھائی۔ سب سے زیادہ خوشی ہوئی کہ رضوان نے مشکل وقت میں چیلنج قبول کیا اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلے۔یونس خان نے کہا کہ اپنے مزاج میں ٹھہرا لایا ہوں۔ کوچنگ کا پہلا تجربہ تھا، بہت کچھ سیکھا، موقع ملے تو مزید کام کرنا چاہوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ فارم اور فٹنس برقرار رکھیں تو اگلے 10 سال بھی ہم ان کو باہر کیوں کرنا چاہیں گے، یہ معاملہ شعیب ملک کا بھی ہے۔ کیا گارنٹی ہے کہ نوجوان کرکٹر آئے تو پرفارم بھی کرے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں