ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان اسلام آباد کی ہاوسنگ سوسائٹی کے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے، مسجد کاافتتاح کرنےکے لیے پاکستان کا ویزا لگوا لیا

استنبول(پی این آئی)ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان اسلام آباد کی ہاوسنگ سوسائٹی کے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے، مسجد کاافتتاح کرنےکے لیے پاکستان کا ویزا لگوا لیا، تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔سوشل میڈیا پر

خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے اور نجی سوسائٹی میں قائم بلیو مسجد کے ریپلیکا کا افتتاح بھی کریں گے۔دنیا بھر میں مقبول و معروف تُرک اداکار کے نجی سوسائٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ انہیں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ جاری کردیا گیا ہے اور انگین رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور مسجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل انگین آلتان نے پاکستان میں موجود شدید بیمار بچوں سے ویڈیو لنک پر ملاقات بھی کی تھی۔اپنے بیشتر انٹرویوز میں وہ پاکستان میں کام کرنے اور پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔پاکستان میں وزیر اعظم کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کرداروں کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر انگین آلتان نے اردو میں پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے بتایا کہ یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر انگین آلتان کو استنبول میں موجود پاکستانی قونصلیٹ میں مدعو کیا گیا۔انگین نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی قومی زبان اردو میں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’تمام اہلِ پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close