بارشیں ابھی ختم نہیں ہوئیں، آج کہا ں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطا بق منگل کے روز پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ،

پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ: چھور149،مٹھی73، بدین 44، ٹھٹھہ 38، موہنجوداڑو 34، حیدر آباد 19، میر پور خاص 16، شہید بینظیر آباد 13، جیکب آباد 09، پڈعیدن 07، لاڑکانہ، روہڑی 06، سکھر 04، سکرنڈ 02، پنجاب: اسلام آباد (سیدپور 65، بوکرہ 36، گولڑہ 30، زیرو پوائنٹ 26، ایئر پورٹ21)، کوٹ ادو 62، منگلہ 44،چکوال 41، جہلم 34،لیہ، بھکر 33، راولپنڈی ( شمس آباد 29، چکلالہ 19)، مری 29،نور پور تھل 27، ملتان( سٹی 27،ائیر پورٹ 16)، رحیم یار خان 26، جوہر آباد، کوٹ ادو 23، سیالکوٹ (سٹی 23، ایئر پورٹ 02)، بہاولپور (سٹی 20، ائیر پورٹ 18)، جھنگ 17،اٹک 16، گوجرانوالہ 15، خانیوال 11،فیصل آباد10، ڈی جی خان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ09،بہاولنگر ، ساہیوال 05،اوکاڑہ04، خانپور ، گجرات 03، نارووال02، خیبر پختونخوا: کاکول53، ڈی آئی خان 20، پشاور (سٹی 11، ائیر پورٹ 01)، دیر(زیریں 08، بالائی 03)، چراٹ07، بالاکوٹ04 ، تخت بائی 03، سیدو شریف 01، کشمیر:گڑھی دوپٹہ 36 ، کوٹلی 25، مظفرآباد (ائیر پورٹ19، سٹی 13)، راولاکوٹ19 ، بلوچستان: سبی 19،لورالائی 16، بارکھان 02، گلگت بلتستان : استور 03، بگروٹ02، گلگت، اسکردو اور چلاس میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین43 اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close