پورا ہفتہ مسلسل بارشیں، تفصیلی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلا م آباد(پی این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی آمد متوقع ہے پنجاب سندھ اور کشمیر کے علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارشیں متوقع ہے- اگلے 6 سے 7 روز کی تفصیلی موسمی پیشگوئی۔ہوا کا ایک کم دباؤ سندھ سے لیکر شمال مشرقی پنجاب تک کے علاقوں میں اثر انداز ہوگا جس کے

زیر اثر پاکستان کی مشرقی پٹی سندھ تا آزاد کشمیر تیز سے موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں- خیبرپختونخوا مشرقی بلوچستان میں بھی مغربی اور مون سون ہواؤں کے اشتراک سے بارشیں متوقع ہیں- جمعہ تک تقریبا ملک کے تمام صوبوں کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں- ابتداء آج سندھ سے ہوگی- سندھ جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں ہفتے سے منگل کے دوران جبکہ بالائی و وسطی پنجاب کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پیر سے جمعہ کے دوران بارشوں کے امکانات ہیں-صوبے میں کے جنوبی علاقوں میں آج یا کل سے جبکہ پیر سے بیشتر بالائی و وسطی علاقوں میں اچھی بارشوں کے امکانات ہیں-رحیم یار خان صادق أباد بہاولپور چولستان اور فورٹ عباس کے علاقوں میں اگلے 3 دن بلخصوص اتوار سے منگل کے درمیان کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے- اس دوران مظفر گڑھ ڈیره غازی خان ملتان لودھراں خانیوال وہاڑی بہاولنگر فورٹ منرو حاصلپور راجنپور کے علاقوں سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر بیشتر اضلاع میں بھی کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے-پیر سے جمعہ کے دوران اسلام آباد راولپنڈی اٹک چکوال جہلم منڈی بہاؤلدین گجرات سیالکوٹ نارووال گجرانوالہ حافظ آباد سرگودھا خوشاب میانوالی ننکانہ صاحب شیخوپوره لاہور قصور فیصل آباد چینیوٹ جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ اوکاڑه ساہیوال اور پاکپتن بھکر چنیوٹ سمیت بالائی و مشرقی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار سے شدید بارش ہوسکتی ہے- مجموعی طور پر ان علاقوں میں 31 اگست بروز پیر سے 4 ستمبر بروز جمعہ تک بعض مقامات پر 150 سے 250 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے- زیاده شدت پیر سے بدھ تک ہوگی-جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ اوکاڑه ساہیوال پاکپتن لیہ بھکر کمالیہ اور دیگر وسطی پنجاب کے علاقوں میں بھی کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے-پیر سے جمعرات تک کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کے امکانات ہیں- پیر سے جمعہ کے درمیان مظفر آباد ہٹیاں بالا نیلم باغ دادیال میرپور بھمبھر کوٹلی پلندری برنالہ سمیت بیشتر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور کہیں کہیں یا چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے- جنوبی آزاد کشمیر بلخصوص کوٹلی میں اس اسپیل سے مزید 200 سے 300 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے- پیر سے جمعہ کے دوران ہریپور ایبٹ آباد مانسہره کوہستان. دیر بالا دیر زیریں چترال کرک ہنگو کوہاٹ پاراچنار بنوں چارسده پشاور مردان مالاکنڈ صوابی بونیر سیدو شریف سوات شانگلہ کالام سمیت بالائی و وسطی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے- اس دوران کوہاٹ ایبٹ أباد ہریپور صوابی سمیت مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ممکن ہے- بعض شمال مشرقی علاقوں میں 100 سے 150 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے-ڈیره اسماعیل خان ٹانک لکی مروت وانہ مکین سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں بھی اس دوران کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے-منگل سے ہفتے کے دوران گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے اس دوران بعض مقامات پر میں تیز بارش بھی ممکن ہے- اتوار سے بدھ کے دوران بلخصوص اتوار اور پیر کو ژوب شیرانی ہرنائی سبی کوہلو ڈیره بگٹی نصیر آباد جعفر آباد جھل مگسی قلات خضدار لسبیلا سونمیانی سمیت

بلوچستان کے بیشتر مشرقی علاقوں میں بھی کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش ممکن ہے- اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ممکن ہے- کھیرتھر اور خضدار کی پہاڑوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے- ہوا کے ایک اور کم دباؤ کے زیر اثر آج دوپہر یا شام سے بدھ کے دوران کراچی حیدر آباد ٹھٹھہ بدین ٹنڈو محمد خان ٹنڈو الہ جامشورو یار میرپور خاص سانگھڑ عمرکوٹ تھرپارکر سمیت جنوبی اور مشرقی سندھ کے دیگر بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے- اس دوران نوشہرو فیروز نواب شاه ٹنڈو آدم دادو قمبر شدادکوٹ کشمور خیرپور سکھر لاڑکانہ خیرپور ناتھن شاه ڈھرکی جیکب آباد شکارپور گھوٹکی پنوعاقل اور وسطی و بالائی سندھ کے دیگر بیشتر علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے- اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ممکن ہے سلسلے کی زیاده تر شدت اتوار اور پیر کے روز ہوگی اگرچہ یہ سلسلہ گزشتہ سلسلے سے کم شدت کا حامل ہوگا لیکن جنوبی سندھ میں موسلادھار بارشیں ممکن ہے کراچی حیدر آباد ٹھٹھہ اور میرپور خاص ڈویژن کے علاقوں میں 50 سے 100 جبکہ بعض مقامات پر 150 سے 200 ملی میٹر تک یا زائد بارش ہوسکتی ہے- جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے-اتوار سے منگل کے دوران جنوبی سندھ میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے شہری سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے- جبکہ مشرقی بلوچستان کھیرتھر اور کوه سلیمان کی پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے- پیر سے بدھ یا جمعرات تک بالائی پنجاب اور جنوبی آزاد کشمیر میں موسلادھار بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور دریاؤں میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کی توقع ہے-احتیاطی تدابیر اختیار کیجیے درج بالا علاقوں کے شہری اربن فلڈنگ کی صورت میں سیلابی پانی میں جانے سے گریز کریں- بجلی کی تاروں کھمبوں سے دور رہیں- گرج چمک کے دوران کھلے آسمان تلے نکلنے سے گریز کریں-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں