کونسلر کے امیدوار،ہو جائیں تیار، بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع، الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

کراچی(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا، یونین کونسل، یونین کمیٹیوں اور وارڈز کی حلقہ بندیاں ہوں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست 9 ستمبر سے 22 ستمبر تک ہوں گی، 30 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی فہرست شائع کی جائے۔ترجمان

الیکشن کمیشن نے بتایاکہ حلقہ بندیوں پر 23 ستمبر سے7 اکتوبر تک اعتراضات سنے جائیں گے، جبکہ حلقہ بندیوں پر 8 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک اعتراضات نمٹائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے بتایاکہ 23 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کمیٹی کو دی جائیگی۔30 اکتوبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہوگئی ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندوں کی حیثیت 31 اگست سے ختم سمجھی جائے، تمام منتخب نمائندگان سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں