اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے ایف بی آر کو دیے گئے جواب کی کاپی منظر عام پر آگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسی نے ایف بی آر کو اپنے مفصل جواب میں کہا کہ ایف بی آر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میرا ٹیکس
ریکارڈ سویلین شہریوں کو فراہم کیا۔سرینا عیسیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان، وحید ڈوگر، اشفاق احمد کا ٹیکس ریکارڈ دیا جائے۔انہوں نے ایف بی آر کو اپنے جواب میں کہا کہ ان افراد کے خاندان کے ذرائع آمدن، انکم ٹیکس اور ٹیکس ریٹرن سمیت بیرون ممالک بینک اکانٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے سرینا عیسیٰ کے ٹیکس ریٹرن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ سرینا عیسیٰ نے بھی ایف بی آر کی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایف بی آر کی ٹیم میرے گوشواروں میں تبدیلی کر سکتی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں