اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کتنے معاہدے، کب تک دستخط ہو جائیں گے؟اسرائیل کے وزیر نے لمبی امیدیں لگا لیں

تل ابیب(آئی این پی)اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو متحدہ عرب امارات سے تعلقات کی بحالی کی تقریب اور معاہدے پر دستخط ستمبر کے وسط میں ہونے کی امید ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیل کے علاقائی تعاون کے وزیر اوفیر اکونیس نے کہا کہ اس

طرح کی تقریب کی تاریخ کا فیصلہ اس وقت ہوگا جب نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ابوظہبی میں مذاکرات کے لیے ملاقات کریں گے۔ٹرمپ کے صف اول کے سفیر جیرڈ کشنر اور دیگر امریکی سفیر متحدہ عرب امارات میں مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کو حتمی شکل دے گے ۔اکونیس نے کہا کہ تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر واشنگٹن میں ستمبر کے مہینے میں دستخط متوقع ہیں۔اکونیس نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت کو امید ہے کہ یہ تقریب 18 ستمبر کو یہودیوں کے نئے سال ‘روش ہشانا’ سے قبل منعقد ہو جائے گی۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا اور اس پر مسلمان ممالک کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا اور اس معاہدے سے مشرق وسطی کا منظر نامہ بدلنے کی امید ہے کیونکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ جلد دیگر عرب ممالک بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close