بھارت کے وزیر داخلہ کو کہاں سے فارغ کر دیا گیا، دلچسپ تفصیل اس رپورٹ میں

نئی دہلی (شِنہوا) بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ بعداز نوول کروناوائرس دیکھ بھال کیلئے گزشتہ 2ہفتوں سے سرکاری ہسپتال میں داخل تھے جنہیں سوموار کے روز فارغ کر دیا گیا ہے جس کی تصدیق سرکاری ذرائع نے کی ہے۔2اگست کو ان کا نوول کروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان کا ایک نجی ہسپتال میں علاج

کیا گیا،کچھ روز بعد وہ صحت یاب ہوگئے اور انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔تاہم 55سالہ وزیر کو بعداز نوول کرونا وائرس دیکھ بھال کیلئے 18اگست کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ برائے میڈیکل سائنسز(ایمز) میں دوبارہ داخل کرا دیا گیا تھا۔ہفتہ کے روز ایمز کی جانب سے جاری صحت کی خبروں میں کہا گیا تھا کہ شاہ صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں جلد فارغ کر دیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close