موجودہ حکومت کوسابقہ حکمرانوں کی طرح کس کام کا تجربہ نہیں؟ ہمایوں اختر خان نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو شرم سے پانی پانی کر دیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کو قرضے لینے کا طعنہ دینے والے ملک کو قرضوں کے سمندر میں دھکیل کر گئے،نا تجربہ کاری کا شوروغوغہ کرنے والی اپوزیشن درست کہتی ہے کہ موجودہ حکومت کوسابقہ حکمرانوں کی طرح کرپشن

کرنے کا کوئی تجربہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ن لیگ حکومت کے ستون سمجھے جانے والے اسحاق ڈار نے کاسمیٹیکس پالیسیوں کے ذریعےمعیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے،حکومت معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہی ہے اوریہ مرحلہ کیموتھراپی سے کم نہیں،سابقہ حکمرانوں کی وجہ سےملک قرضوں کےچنگل میں ایسا پھنسا یاہے کہ قرضوں کو اتارنے کیلئے نئے قرضے لینے پڑے،نا تجربہ کاری کا شوروغوغہ کرنے والی اپوزیشن درست کہتی ہے کہ موجودہ حکومت کوسابقہ حکمرانوں کی طرح کرپشن کرنے کا کوئی تجربہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا کھلی آنکھوں سے دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا اچھی علامات نہیں،ان کی خواہشات کے برعکس 2023ء تک کوئی بھی سال عام انتخابات کانہیں بلکہ ترقی کی رفتار مزید تیز ہونے کا سال ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں