مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف ملاقات ناکام ،شہباز شریف دو کشتیوں میں سوار ،فاہدہ کس کا ہورہا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کامیاب ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دیتی،کوئی اتحاد موجود نہیں ،مولانا فضل الرحمان کی شہبازشریف سے ملاقات کامیاب نہیں ہوئی۔مولانا فضل الرحمان خود ان پر عدم اعتماد کرچکے ہیں۔جماعت اسلامی نے مولانا فضل الرحمان کو چٹا جواب دے دیا ۔نوازشریف نے معاہدہ تو ڑ دیا ہے

وہ اس معاہدے پر گئے تھے کہ وہ پارلیمانی سیاست کرینگے اور مزاحمت نہیں ہوگی مگر پاکستانی سیاستدانوں میں صبر کہاں، نوازشریف میں تو صبر بالکل ہی نہیں ۔مولانا فضل الرحمان تلے رہیں گے کیونکہ انہیں ہر لحاظ میں فائدہ ہے ۔شہبازشریف دو کشتیوں میں سوار ہیں۔اسٹیبلشمنٹ اگر ان کا ساتھ نہیں دے گی تو ان کی کامیابی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close