ارطغرل غازی کا پاکستان آنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)ترکی کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ترکش اداکار انگین التان دوزیاتان المعروف ارطغرل غازی اسلام آباد میں بلیو مسجد کے افتتاح کے لئے عنقریب پاکستان آرہے ہیں، ترکی کی طرز پر

بلیو مسجد کا ریپلیکا بنانے والے معروف رہائشی منصوبے بلیو ورلڈ سٹی کی انتظامیہ ستمبر میں بلیو مسجد کے افتتاح کی تیاریاں زور و شور سے کر رہی ہے اور ارطغرل غازی افتتاح کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور استنبول کی مشہور بلیو مسجد کے ریپلیکا کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ان کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے ، انگین التان المعروف ارطغرل غازی کہہ چکے ہیں کہ وہ عنقریب پاکستان آئیں گے اور اب یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ بلیو ورلڈ سٹی میں ہونے والی بلیو مسجد کی سنگ بنیاد کی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ارطغرل غازی پاکستان آرہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close