کراچی میں بارشوں کے بعد پاک فوج امدادی کاموں میں مصروف، شاہراہ فیصل پر انڈر پاس کلیئر، ٹریفک رواں کر دی کر دی گئی

راولپنڈی (آئی این پی) شہر قائد میں ہونے والی تاریخ کی ریکارڈ بارشوں کے بعد پاک فوج اور نیوی امدادی کاموں میں مصروف،شاہراہ فیصل پر انڈر پاس کلیئر کر کے شاہراہ فیصل پر ٹریفک رواں کر دی کر دی گئی ۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی

میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں آرمی اور نیوی کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، امدادی کارروائیوں کے دوران پاک آرمی نے شاہراہ فیصل پر انڈر پاس کلیئر کر دیا ہے،پاک فوج نے شاہراہ فیصل پر ٹریفک رواں کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج پانی میں پھنسی گاڑیاں بھی کلیئر کر رہی ہے، کراچی ایئر پورٹ بھی امدادی کام جاری ہیں جبکہ زیرآب علاقوں میں نکاسی کاعمل بھی جاری ہے،پاک فوج کی امدادی موبائل ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق قیوم آباد، سرجانی اور سعدی ٹائون میں 3 آرمی فیلڈ میڈیکل مراکز کام کررہے ہیں، آرمی ڈاکٹرز اور طبی عملہ متاثرین کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی 36 ایمرجنسی موبائل میڈیکل ٹیمیں کام کر رہی ہیں، پاک فوج کے 56 میڈیکل کیمپ طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں، سیلاب کے متاثرین تک کھانا بھی پہنچایا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں