عوام کیلئے خوشخبری، گھریلو سلنڈر 23روپے سستا چینی کی قیمت میں 2ماہ بعد حیرت انگیز کمی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں 2ماہ بعد چینی کی قیمت میں پہلی بار کمی ، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ12 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، آٹے کی قیمت بھی کم ہوئی ،ایک ہفتے میں

چینی 96 پیسے فی کلو سستی ہوئی اور اوسط قیمت 96.07 سے کم ہوکر 95.11 روپے فی کلو ہوگئی،حالیہ ہفتے میں آ ٹے کا20 کلو کا تھیلا 4 روپے سستا ہوا ، ٹماٹر 3 روپے اور پیاز 2 روپے فی کلو مہنگا ہوا ،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق برائلر زندہ مرغی 9 روپے فی کلو اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 23 روپے سستا ہوا، لہسن، دہی، تازہ دودھ اور انڈے بھی سستے ہوئے ، ادارہ شماریات کے مطابق 12اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 11 کی قیمتوں میں کمی اور 28اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ،جن12اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ان میں ٹماٹر ، پیاز، دال مسور ، ٹوٹا چاول ،آلو ، دال چنا، دال مونگ، کوکنگ آئل، ڈالڈ ا، خشک دودھ ،بڑا گوشت شامل ہیں ، جن11اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،ان میں شیور مرغی ، ایل پی جی سلنڈر، کیلا، چینی، لہسن، آ ٹا، انڈے ، گھی ڈالڈا ،حبیب گھی ، دہی اورتازہ دودھ شامل ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں