نیو یارک (شِنہوا)چین میں کوویڈ19-کی وباء سے متاثرہ اندرون ملک فضائی سفر تقریبا مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے ، یہ فارورڈ کیز کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتائی گئی جس نے چین کی شہری ہوابازی کے شعبے کے ستمبر کے شروع میں مکمل طور پر بحال ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔دنیا بھر میں
فضائی سفر کے اعدادوشمار رکھنے والی فرم فارورڈ کیز کا کہنا ہے کہ اگست کے دوسرے ہفتے میں چینی ہوائی اڈوں پر داخلی آمد کی شرح گزشتہ سال کے 86 فیصد جبکہ فلائٹ بکنگ 98 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔فارورڈ کیز کے نائب صدر اولیویئرپونٹی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی اہم لمحہ ہے کیونکہ کوویڈ-19 پھیلنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ہوابازی کا ایک بڑا شعبہ وبا سے پہلے کی سطح پر واپس آگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں