صوبے کے ہر شہر اور گاؤں سے بارش کے پانی کا آخری قطرہ نکالے جانے تک وزراء میدان میں موجود رہیں، بلاول ہاؤس میں بیٹھے بلاول کا جذباتی پیغام

کراچی(پی این آئی)صوبے کے ہر شہر اور گاؤں سے بارش کے پانی کا آخری قطرہ نکالے جانے تک وزراء میدان میں موجود رہیں، بلاول ہاؤس میں بیٹھے بلاول کا جذباتی پیغام۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہر شہر اور گاؤں سے بارش کے پانی کا آخری قطرہ نکالے جانے تک وزراء میدان میں موجود رہیں۔پی

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےوزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امدادی کاموں سے متعلق معلومات لی، بلاول بھٹو نے سندھ کے وزراء کو ہدایات بھی کیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ بلدیات ناصر شاہ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر شبیر بجارانی نے پارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی۔ناصرحسین شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے ان علاقوں کے متعلق آگاہ کیا جہاں سے پانی نکال دیا گیا ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبے میں ہر جگہ نکاسی آب کا کام تیزی سے جاری ہے۔اس کے علاوہ شبیر بجارانی نے بلاول بھٹو کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مختلف حصوں میں آبپاشی کے پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کی رفتار سست رہی۔شبیر بجارانی نے کہا کہلیکن اب محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تمام دستیاب تمام وسائل کو بارش کے پانی کی اخراج کے لیے استعمال کر رہا ہے، اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ بارشی پانی کے اخراج کے دوران آبپاشی کی نہروں کی پشتوں کو نقصان نہ پہنچے۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء کو بارش کے باعث نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی۔ پی پی پی چیئرمین نے سندھ سمیت پورے ملک میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بارشوں کے دوران اپنے پیاروں کو کھونے اور متاثرین کےلیے معاوضے اور مالی امداد کا اعلان کریں۔اس کے علاوہ پی پی پی چیئرمین نے طوفانی بارشوں کے دوران بہترکوآرڈینیشن کے ذریعے اقدام اُٹھانے پر ارکانِ سندھ کابینہ کو سراہا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close