تعلیمی اداروں میں ہر دو ہفتے کے بعد طلبہ کا کورونا ٹیسٹ ہو گا، بتدریج تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے

ابوظہبی(پی این آئی)تعلیمی اداروں میں ہر دو ہفتے کے بعد طلبہ کا کورونا ٹیسٹ ہو گا، بتدریج تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات ابوظہبی میں وزارت تعلیم و تربیت نے سکولوں کے طلبہ کا کووڈ۔ 19 (پی سی آر) ٹیسٹ دو ہفتے میں ایک بار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق وزارت تعلیم و

تربیت کے ماتحت سکول آپریشن ادارے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لبنی الشامسی نے بتایا کہ ابوظبی کے طلبہ کا ٹیسٹ سکولوں میں ہوگا جبکہ دیگر ریاستوں کے طلبہ کے بارے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے ٹیسٹ سینٹر کے حوالے سے مطلع کیا جائے گا۔ ایس ایم ایس ان کے سرپرستوں کے نام بھیجے جائیں گے۔ پی سی آر ہر دو ہفتے میں ایک بار ضرور ہوگا۔لبنی الشامسی نے بتایا کہ طلبہ کی بتدریج واپسی کے فیصلے کی بدولت کورونا ٹیسٹ آسانی سے ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بارہ برس سے کم عمر کے تیسری تا چھٹی کلاس کے طلبہ کے لیے سکول اتوار سے کھلیں گے۔انہوں نے بتایا کہ طلبہ کے کورونا ٹیسٹکا آغاز 5 ستمبر سے ہوگا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں