جنیوا (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے کہا کہ کووڈ۔19 کے موجود کیسز کی وجہ دوبارہ سے بڑے اجتماعات کا انعقاد ہے، غیر علامات کے حامل کیسز اور ان کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی ٹیسٹنگ بڑھانیکی ضرورت ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا
کہ معمولات زندگی کی بحالی کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں وبا نے دوبارہ سراٹھانا شروع کردیا ہے، اکثر نئے واقعات کا تعلق عوامی اجتماعات کے مقامات مثلاً سٹیڈیم، نائٹ کلبوں اور عبادت گاہوں سے ہے، اس طرح کے پر ہجوم اجتماعات وائرس کے پھیلائو کو وسیع پیمانے پر تیز کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ملک اور قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کس طرح خطرات کو کم سے کم کرتے ہوئے اس طرح کے اجتماعات کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں