کراچی کے مکین مزید بارشوں کے لئے تیار رہیں، محکمہ موسمیات کی کراچی میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی، ایوی ایشن ڈویژن کو ایڈوائزری الرٹ جاری

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ایوی ایشن ڈویژن کو ایڈوائزری الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔کراچی کے مکین مزید بارشوں کے لئے تیار رہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اتوار اور پیر کو کراچی میں تیزبارش سے

صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظرمناسب انتظامات کیے جائیں، سندھ میں تیزبارشوں کا نیا سلسلہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں گزشتہ دنوں بارش کے سبب جمع ہونے والے پانی کی نکاسی تاحال نہیں ہوسکی، ڈیفنس اور کورنگی کراسنگ ابھی تک زیر آب ہیں، طوفانی بارش سے نرسری فرنیچر مارکیٹ میں پانچ سے سات فٹ تک پانی جمع ہوا، دکانوں میں پانی داخل ہونے سے قیمتی فرنیچر خراب ہوگیا۔ بارش کے بعد سے متعدد علاقوں میں تاحال بجلی بھی بحال نہ ہوسکی۔ قائد آباد، گلشن حدید، گلشن معمار میں بجلی کی بندش کو 24 گھنٹے گزر گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close