دنیا بھر میں 5 ستمبر کو یوم یکجہتی افواج پاکستان منانے کا اعلان، جاپان، کوریا، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی سمیت پاکستان میں بیک وقت ریلی اور تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا

باجوڑ (آئی این پی) سٹوڈنٹس ونگ آئی ایم پاکستان ورلڈ وائڈ موومنٹ کے صدر اعجاز ریحان نے کہا ہے کہ پانچ ستمبر کو پوری دنیا میں یوم یکجہتی افواج پاکستان منائیں گے۔طلبہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔جاپان، کوریا، کینیڈا،برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی پاکستان سمیت پوری دنیا میں بیک وقت ریلی اور تقاریب کا

انعقاد کیا جائے گا۔آئی ایم پاکستان ورلڈ وائڈ موومنٹ اور ہر اوورسیز پاکستانی، پاکستان کی تعمیر وترقی کے لئے کوشاں ہے۔آئی ایم پاکستان ورلڈ وائڈ موومنٹ اوورسیز پاکستانی کی سب سے بڑی غیرسیاسی نمائندہ جماعت ہے، پاکستان سے باہر بیٹھ کر یہ اوورسیز پاکستانی بھائی پاکستان اور پاکستانیوں کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں موجود آئی ایم پاکستان ورلڈ وائڈموومنٹ کے کارکنان نے پاکستانی افواج کے کردار کو سراہا ہے ،انہوں نے بتایا کہ پاکستان ورلڈ وائڈ موومنٹ 5 ستمبر 2020 کو جاپان، کوریا، کینیڈا، برطانیہ آسٹریلیا، جرمنی سمیت پوری دنیا میں بیک وقت افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اظہار یکجہتی کے لئے یوم یکجہتی افواج پاکستان، منائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں