چنگ چی رکشہ چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، کیوں

پشاور (آئی این پی) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع بھر کی حدود میں چنگ چی رکشہ چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق عاشورہ محرم کے دوران امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر عوامی مفاد میں

کیا گیا ہے۔اس پابندی کا اطلاق 28 اگست کی شام سے لیکر 31 اگست دوپہر تک رہے گا جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close