لڑکی نہ مسلمان کی، نہ نکاح کیا، تفتیش میں سب فراڈ نکلا، حکومتی جماعت کے اقلیتی رکن نے غیر مسلم لڑکی کی غیر قانونی شادی اور جعلی قبول اسلام کا واقعہ سنا دیا، تفصیل جانیئے

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رہنما ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوانے کہا ہے کہ اقلیتوں نے تحریک پاکستان سے لیکر قیام پاکستان تک اقلیتوں نے ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، حکومت مذہب کی جبرا تبدیلی کو روکنے کیلئے فوری قانون سازی کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ

کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک میں صحت، تعلیم، دفاع اور دیگر شعبہ جات میں مسیحی اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،جبرا تبدیلی مذہب جیسے واقعات روکنے کیلئے مینارٹیز پروٹیکشن بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے تاکہ اقلیتوں کو درپیش مسائل کا سد باب ہوسکے،اقلیتوں کے عدم تحفظ کو ختم کیا جائے تاکہ وہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کی رہائشی مائرہ اشرف جس کو اغواکر کے زبردستی کاغذات پر دستخط کروائے گئے اور بتایا گیا کہ تم اب مسلمان ہو گئی ہو اور مسلم کے نکاح میں ہو اور پھر اس کے اہلخانہ کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ مائرہ خوش قسمتی سے ان کے چنگل سے نکل آئی جب ہم نے نکاح کی تصدیق کروائی تو نکاح خواں نے کہا کہ یہ نکاح اس نے کروایا ہی نہیں، جس پر مائرہ و دیگر نے عدالت سے رجوع کیا، عامر جیوا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لے اور ملوث افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لائے اور سینیٹ سے پاس شدہ مینارٹیز پروٹیکشن بل کو قومی اسمبلی کے ایوان سے منطور کروائے اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں