جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے استعفی دیدیا، وجہ کیا بتائی؟

ٹوکیو(آئی این پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے عہدے سے استعفی دے دیا۔65 سالہ شنزو ابے نے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے مسائل کے سبب اہم ذمہ داری اٹھانے سے قاصر ہوں۔شنزو ابے 7 سال 8 ماہ تک جاپان کے وزیر اعظم رہے اور انہیں جاپان کی تاریخ کا سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہنے کا

اعزاز حاصل ہے۔اس سے قبل 2006 سے 2007 تک شنزو ابے جاپان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں جب کہ 2005-06 میں چیف کیبنٹ سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں