ملک میں ہاکی کے فروغ کیلئے آرمی چیف نے ہاکی فیڈریشن کیلئے کروڑوں روپے کی امدادکا اعلان کر دیا

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی فیڈریشن کیلئے پانچ کروڑ روپے امدادکا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے کھیلوں بالخصوص ہاکی کی ترویج کیلئے ہمیشہ مدد کی، حکومت ہاکی کی بحالی میں بھر پور دلچسپی رکھتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھر سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملک بھر میں ہاکی کے معیار کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آ رمی چیف کو آگاہ کیا۔اس موقع پر آر می چیف نے کہا کہ پاک فوج نے کھیلوں بالخصوص ہاکی کی ترویج کیلئے ہمیشہ مدد کی، حکومت ہاکی کی بحالی میں بھر پور دلچسپی رکھتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے ہاکی فیڈریشن کیلئے پانچ کروڑ روپے امداد کا اعلان کیاہے جس پر صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج راولپنڈی، اوکاڑہ میں بھی آسڑو ٹرف سٹیڈیم بنا چکی ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں