میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیئرمین خالد سراج سومروکا پریس کلب عمرکوٹ کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

عمرکوٹ (سید فرقاں ہاشمی) میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیئرمین خالد سراج سومرو نےکہا ہےکہ صحافی معاشرے کا امین ہے صحافی اپنے قلم سے عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں خالد سراج سومرو نے آج پریس کلب عمرکوٹ کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی میونسپل

چیرمین نےکہا کہ انہوں نے پریس کلب کے صحافی دوستوں سے نئی بلڈنگ کی تعمیر کا جو وعدہ کیا تھا الحمدللہ آج میں نےاپنا وعدہ پورا کردیا ہے اس بلڈنگ پر تقریباً ستر لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں خالد سراج سومرو کا مزید کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کا امین ہے صحافی مکمل ذمداری سے لوگوں کے مسلئے مسائل ایوانوں تک پہنچاتا ہے موجودہ دور میڈیا کا دور ہے ملک میں میڈیا نے اپنی اہمیت کو منوایا ہے میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو نےکہا کہ انہوں نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور اپنے طور پر ہر ممکن عمرکوٹ کےعوام کی بلاامتیاز بلا تفریق خدمت کی ہے اور اگر قدرت نے پھر عوام کی خدمت کا موقع دیا تو وہ اپنے وژن مطابق عمرکوٹ کو ایک جدید ماڈرن سٹی بنائے گئے تقریب سے پریس کلب عمرکوٹ کے صدر فقیر رسول بخش رحمدانی ،پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ حاجی گل حسن آریسر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری علی مراد دل نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خالد سراج کے شکر گزار ہے کہ انہوں نےاپنے وعدے مطابق پریس کلب کی نئی عمارت تعمیر کرائی اپنا وعدہ کی تکمیل کی صدر پریس کلب رسول بخش رحمدانی کا کہنا تھا کہ وہ پریس کلب کے ممبران کی فلاح بہبود کے لیے کام کرتے رہے گے صدر پریس کلب نے میونسپل چیرمین کو پریس کلب کےمسائل سےاور پریس کلب کی میونسپل کمیٹی کی گرانٹ کےحوالے سے آگاہ کیاخالد سراج سومرو نےان مسائل کوحل کرنےکی یقین دہانی کرائی تقریب سے سینئر صحافیوں سید ریحان شبیر ،الھجڑیو سومرو ،پریس کلب کےخزانچی غلام مصطفیٰ مہر،صحافی غلام محمد کمبار، اجمل مہندرانی، وغیرہ نےبھی خطاب کیا اور میونسپل چیرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا آخر میں میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو کو صحافیوں نے سندھ کی روایتی ثقافت اجرک سندھی ٹوپی وغیرہ کے تحائف پیش کیے میونسپل چیرمین خالد سراج نے کہا کہ میں صحافیوں کے مسائل کےحل کےلیے ہر ممکن مدد کےلیے تیار ہے پریس کلب کے صحافیوں کےساتھ کھڑا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں