کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، سڑکیں تالاب بن گئیں ، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال، اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل

کراچی(پی این آئی)کراچی میں بارشوںکا سلسلہ جاری ، سڑکیں تالاب بن گئیں ، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال، اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل، کراچی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کی سڑکیں ایک بار پھر تالاب بن گئیں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔شہرکے

تمام انڈرپاسزپانی سے بھرچکے ہیں۔کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ جمعرات کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور مون سون کے تازہ ترین سپیل نے شہر کو ایک بار پھر جل تھل کر دیا۔ بارش کے باعث سخی حسن کے قریب نارتھ ناظم آباد کے پہاڑ سے آنے والا پانی آبادی میں داخل ہوگیا جس سے سخی حسن، شادمان، انڈا موڑ اور اطراف کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ پر سکیورٹی کے لئے رکھے گئے کنٹینرز بھی پانی میں تیرنے لگے۔کلفٹن، پنجاب چورنگی، کے پی ٹی، مہران، ناظم آباد، لیاقت آباد اور ڈرگ روڈ انڈر پاسز میں پانی بھر گیا جس سے انڈرپاسز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔ بحیرہ عرب میں بننے والا سسٹم کمزور پڑ رہا تھا لیکن بارش کا سسٹم کمزور ہونے کی بجائے دوبارہ زور پکڑ رہا ہے، کمزور ہوتا سسٹم بلوچستان سے آنے والے سسٹم سے مل کر مضبوط ہوگیا، بلوچستان سے آنے والے سسٹم کے بقیہ حصے نے اسے مضبوط کردیا اور دبائو کے زیر اثر کراچی میں بادل برس رہے ہیں۔ شہر میں رات 11 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اور کل بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک پی اے ایف فیصل بیس پرسب سے زیادہ 130 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں بارش کے باعث کے الیکٹرک کے متعدد فیڈرز ٹرپ گئے جس سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے۔ گارڈن، ملیر، جعفر طیار سوسائٹی، غریب آباد، علیم آباد، شبانہ ٹاو¿ن، مہران گوٹھ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، ڈیفنس ، پی ای سی ایچ ایس، محمودآباد، کلفٹن، شاہ فیصل کالونی،گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلبرگ، ایف سی ایریا، رنچھوڑ لائن، جوبلی، کھارادر، لیاری، نشتر روڈ، لسبیلہ، منظور کالونی، کشمیر کالونی، دادا بھائی ٹاو¿ن، قیوم آباد، کھوکھراپار، سعود آباد، گلبہار، گولیمار، رضویہ، پٹیل پاڑہ، پاک کالونی، شاہ لطیف ٹاو¿ن، بن قاسم، رزاق آباد، قائد آباد اور ملحقہ علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ کے الیکٹرک ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں حادثات سے بچنے کے لیے بجلی بند کی گئی ہے اور بجلی بحالی کا وقت نہیں بتا سکتے، نشیبی علاقوں میں نکاسی کے بعد بجلی بحالی کا کام شروع ہوگا۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ عوام بارش کی صورت میں احتیاط کریں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول جان لیوا ہے، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں،کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں اگست میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس میں سرجانی ٹائون سمیت بعض علاقوں میں گھروں میں پانی بھرنے سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ یادرہے وفاق نے پانی کے نکاس اورنالوں کی صفائی کے لئے فوج کے ادارے این ڈی ایم اے کوکراچی بھیج رکھاہے جس نے نالوں کی صفائی کی تاکہ پانی کانکاس بہترہوسکے۔ اسی طرح آرمی چیف نے بھی کراچی کورکوعوام کی مددکرنے کاکہہ رکھاہے لیکن اس سب کے باوجودکراچی میں جگہ جگہ پانی موجودہے۔لوگوں کے گھروں میں گنداپانی داخل ہوچکاہے۔ موجودہ صورتحال میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بے بسی کااظہارکرتے ہوئے ٹویٹرپرمایوسی والی شاعری پوسٹ کرناشروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں