کراچی (پی این آئی) کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ معروف تجزیہ کار کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی کو فوری آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے،اس شدت کی مسلسل کئ گھنٹے ہونے والی بارش میں نے کبھی نہیں دیکھی جو خبریں نشیبی علاقوں اور
تمام شہر سے پہنچ رہی ہیں وہ وسیع تباہی کی اطلاعات ہیں بلاول ایک بار تو بلاول ہاؤس کے قلعے سے نکلیں دیکھیں سندھ کا دارلحکومت ڈوب رہا ہے فوج کراچی کا نظام سنبھالے۔ دوسری طرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کو 90سال کے بدترین مون سون سیزن کا سامنا ہے، بارشوں کا نا رکنے والا سلسلہ تاحال جاری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج بھی کراچی کو سوپر مون سون کی وجہ سے شدید بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہےبراہ مہربانی اس ناگہانی آفت کے موقع پر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے 24گھنٹے کام کرنے والوں کو یاد رکھا جائے۔ دوسری طرف شہر میں بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں تیز بارش رات 11 بجے تک جاری رہے گی یعنی شہر میں مزید کئی گھنٹے تک تیز بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سسٹم کمزور پڑ رہا تھا۔بلوچستان سے آنے والے سسٹم کے بقیہ حصے نے اسے مضبوط کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ پورے کراچی میں اس وقت صورتحال کنڑول سے باہر ہو چکی ہے۔کراچی ایک سمندر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔لوگوں کے کمر تک پانی آ چکا ہے،مختلف مقامات پر حادثات میں رونما ہو رہے ہیں۔ سندھ میں حالیہ دنوں میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے کراچی بدین میرپور خاص حیدرآباد اور دیگر اضلاع اور دیہات کے ہزاروں لوگ اور مویشی برساتی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ، مگر کہی بھی کوئی حکومت کا نام و نشان تک نظر نہیں آرہا ہے ، عوام کو بھی یار و مددگار لاوارث حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں