دوسری شادی کے لیے اجازت کا معاملہ دوسری شادی پہلی بیوی سے اجازت نہیں عدل کے ساتھ مشروط ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہٹ کر بات کہہ دی

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ دوسری شادی اجازت نہیں عدل کے ساتھ مشروط ہے۔، دوسری شادی کے لیے قانون ثالثی کونسل جاکر اہلیہ سے اجازت لینے کا مجاذ ہوگاجمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریعت میں دوسری شادی سے متعلق

عدل کی بات کی گئی ہے اجازت کی نہیں۔ دوسری شادی کی اجازت کا معاملہ بارہا اسلامی نظریاتی کونسل میں آیا ہے، 2013 میں دوسری شادی سے متعلق خواتین کی طرف سے سخت ردعمل آیا۔قبلہ ایاز نے کہا کہ بعض معاملات قانون کے ذریعے درست نہیں ہوسکتے، ثالثی کی ضرورت ہوتی ہے، حق مہر کی ادائیگی پر قانون اور شریعت دونوں راستے موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عائلی نظام میں تربیت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے، دوسری شادی کے لیے قانون ثالثی کونسل جاکر اہلیہ سے اجازت لینے کا مجاذ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں