مجھے کچے مکانوں میں رہنے والوں کی فکر ہے، صوبائی وزیر اعلی کی پریشانی سامنے آ گئی

کراچی(پی این آئی )مجھے کچے مکانوں میں رہنے والوں کی فکر ہے، صوبائی وزیر اعلی کی پریشانی سامنے آ گئی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے تباہی کی صورتحال ہے۔سید مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری موسلادھار باش سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ

اللہ پاک رحم فرمائے، کراچی میں شدید برسات کے سبب ڈیزاسٹر کی صورتحال ہوگئی ہے، کچے مکانات میں رہنے والے لوگوں کی پریشانی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کمشنر کراچی کو ہدیات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے عملے کے ذریعے شہریوں کا خیال رکھیں، ملیر اور سکھن میں رہنے والے لوگ پھنس گئے ہیں، ملیر کے علاقے میں اسکول کی عمارات خالی کرائی جائیں اور ان لوگوں کا انخلا فوری شروع کیا جائے۔وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم اے متاثرہ لوگوں کی بحالی کا کام کرے، متاثرہ لوگوں کو اسکولوں میں رکھا جائے، پی ڈی ایم اے سکولوں میں متاثرہ لوگوں کو کھانا، پینا اور تمام ضروری اشیا مہیا کریں۔انہوں نے لوگوں کی مدد کے لیے ڈی ایم سیز، ڈی سیز، پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں