کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش اور مختلف علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی موجوده سلسلہ سندھ میں کمزور پڑچکا ہے اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران بالائی و مغربی سندھ مشرقی اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں
کہیں کہیں مزید بارش ممکن ہے۔اس دوران جنوبی و وسطی سندھ بھی کہیں کہیں یا کچھ مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں پیشگوئی کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے- پنجاب خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش ہوئی- آج سے ہفتے کے دوران بالائی و وسطی پنجاب خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے- اس دوران جنوبی پنجاب میں بھی کہیں کہیں بارش ممکن ہے- بالائی پنجاب بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں