وزیراعظم کا حکومتی نظام کی بہتری میں ٹائیگر فورس سے مدد لینے کا فیصلہ، مقامی سطح پر گورننس کے معاملات رپورٹ کرسکیں گے، تھانے کچہری، لینڈ ریکارڈ، بجلی چوری اورعوامی شکایات پر بھی نظر رکھ سکیں گے

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے پبلک سروسز کی نگرانی اور بہتری کیلئے ٹائیگر فورس سے مدد لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹائیگرفورس کے ذریعے ای گورننس سسٹم لانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ٹائیگرفورس ای گورننس پلان پر

مشاورت کی گئی، معاون خصوصی عثمان ڈار نے مستقبل کی منصوبہ بندی کاجامع پلان پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پبلک سروسز کی نگرانی اور بہتری کیلئے ٹائیگر فورس سے مدد لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹائیگرفورس کے ذریعے ای گورننس سسٹم لانے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ٹائیگرفورس کے نوجوان مقامی سطح پر گورننس کے معاملات رپورٹ کرسکیں گے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور صحت کی سہولتوں سے متعلق حکام کو آگاہ کیا جائے گا اور پناہ گاہوں، مارکیٹوں، تعلیمی اداروں اورعوامی مقامات پر سروسز کی فراہمی رپورٹ ہوگی۔ تھانے کچہری، لینڈ ریکارڈ، بجلی چوری اورعوامی شکایات پر بھی نظر رکھ سکیں گے جبکہ سروسز کی فراہمی سے انکار یا رشوت ستانی کی کوشش کورپورٹ کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کی پناگاہوں اورپرائس کنٹرول سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ، رپورٹ میں پناہ گاہوں میں دستیاب سہولتوں اور مسائل سے آگاہ کیاگیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی رکنیت کالجوں اور جامعات تک لے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عثمان ڈار کو تعلیمی ادارے کھلتے ہی رکنیت مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ اس موقع پروزیراعظم نے کہا پاکستان کاگورننس نظام بہترکرنیکیلئے نوجوانوں کا تعاون درکارہے، نوجوانوں کوگورننس سسٹم کی بہتری میں کردارادا کرنیکاموقع دیں گے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کی بہتری کیلییاپنی خدمات پیش کرنیکوتیارہیں، رکنیت کھولنیکیچند دن میں ایک لاکھ نئے رکن ٹائیگرفورس میں شامل ہوئے۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ انشااللہ گورننس میں بہتری کاانقلابی منصوبہ کامیاب ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close