افتتاح کے چند روز بعد پہلی بڑی بارش، بی آر ٹی کی چھتیں ٹپکنے لگیں

پشاور (آئی این پی) پشاور میں شدید بارش کے باعث بی آر ٹی کی چھتیں ٹپکنے لگیں، پانی انتظار گاہ میں داخل ہو گیا۔ پشاور میں گذشتہ رات کی تیز بارش نے بی آر ٹی کی تعمیراتی کام کا پول کھول دیا۔ بارش کی وجہ سے بی آر ٹی کی چھتیں ٹپنکنے لگیں، مختلف سٹیشنز کے سلینگ سے پانی انتظار گاہ میں داخل ہو گیا

جبکہ واش روم کی سیلنگ سے بھی پانی ٹپکنے لگا جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور چھتین ٹپکنے سے مشینری کو لگائے گئے شٹر جلدی بند کر دئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close