لینڈ مافیا کی جانب سے سرکاری زمین پر غیر قانونی ہائوسنگ اسکیمز بنانے کا انکشاف، نیب نے غیر قانونی ہائوسنگ اسکیمز کے دفاتر سے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا

کوئٹہ( آئی این پی ) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں لینڈ مافیا کی جانب سے سرکاری زمین پر غیر قانونی ہائوسنگ اسکیمز بنانے کا انکشاف ہو ا ہے ، نیب بلوچستان نے غیر قانونی ہائوسنگ اسکیمز کے دفاتر سے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے شکایات کا نوٹس

لیتے ہوئے میگا سٹی کچلاک اور جان ٹائون کچلاک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ بالا ہاوسنگ اسکیمز سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے بنائی گئی ، جس میں ہزاروں لوگوں کو غیر قانونی طور پر پلاٹ فروخت کر دئیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسکیمز کے مالکان نے ہائوسنگ اسکیمز بنانے کے لئے کیو ڈی اے سے این او سی کے حصول سمیت کسی بھی قسم کا قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا۔ میگا سٹی کچلاک اور جان ٹائون کچلاک کے متاثرین اپنے کلیم کی بابت نیب بلوچستان سے رجوع کر سکتے ہیں۔مزید تحقیقات جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں