کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کا جہلم کا دورہ،محرم الحرام میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت،اجلاس میں تمام ضلعی افسران کی شرکت

جہلم(طارق مجید کھوکھر)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کا جہلم کا دورہ، دورے کے دوران محرم الحرام میں امن و امان،جہلم میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی

سمیت ضلعی افسران اے ڈی سی آر محمد ارشد،اے ڈی سی جی سید نذارت علی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد سمیت میونسپل کارپوریشن کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد محمود ضلعی انتظامیہ کو ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو حکومتی اہداف کے مطابق معیاری اور بروقت مکمل کیا جائے انہوں نے کہاکہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں غیر معیاری کام کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔جبکہ غیر معیاری کام کرنیوالے تمام ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائیگا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے کمشنر راولپنڈی کو محرم الحرام کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلوس و مجالس کے لیے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کروانے کے لیے علماء کرام کے ساتھ ساتھ انجمن امامیہ جعفریہ کے علاوہ تمام لائسنس داران سے اجلاس ہو چکے ہیں جس میں انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ انشاء اللہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کروائیں گے ضلع جہلم میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اور بچاؤ کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہاکہ تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ اس ضمن چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ایس ڈی پی اوز کے علاوہ دوسرے محکموں کے تمام افسران ایک ٹیم کی حیثیت میں اس پر توجہ دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں