سیالکوٹ(پی این آئی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر اور وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے منصوبے کو ملک کے لیے ایک اثاثہ قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ میاں نعیم جاویدسیالکوٹ ( چوہدری عمر نواز سرویا سے )
چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ میاں نعیم جاوید نے کہا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ ایوی ایشن کی تاریخ میں اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر ہونے والا پہلا کمیونٹی ائرپورٹ ہے لیکن اس کی کامیابی میں حکومت کا بڑا ہاتھ ہے۔اسے مزید کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے حکومت کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں تین روزہ درے کے بعد ایک بیان میں کیا ہے۔اسلام آباد میں دورے کے دوران انہوں نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ، تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اورسرمایہ کاری کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی رزاق داؤد، وفاقی سیکرٹری ایوی ڈویثرن حسن ناصر جامی اور سپیشل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈاکٹر مسعود اختر چودھری سے ملاقاتیں کیں اور انہیں سیالکوٹ ائرپورٹ کی کامیابیوں اور کررونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور ان مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اورسرمایہ کاری کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی رزاق داؤد سے ہونے والی ملاقات میں میا ں نعیم جاوید نے ازبکستان پاکستان بزنس کونسل کے نائب صدر کی حیثیت میں ازبکستان حکومت کی طرف سے سیا لکوٹ ائرپورٹ کے ذریعے تجارت شروع کرنے درخواست کی جس کی روشنی میں ستمبر میں ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم پاکستان آئیں گے اور اس بارے میں بات چیت کو آگے بڑھائیں گے۔ معاون خصو صی رزاق داؤد نے سیالکوٹ ائر پورٹ کے منصوبے کو مزید کامیاب بنانے میں حکومت کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور سیالکوٹ ائرپورٹ کو کررونا کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے پانچ سال کے لیے ٹیکس میں چھوٹ کے مطالبے کو وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔ وفاقی سیکرٹری ایوی ڈویثرن حسن ناصر جامی نے سیالکوٹ ائرپورٹ کی تمام فریکونسیز بحال کرنے اور نئی فضائی کمپنیوں کو سیالکوٹ کے لیے اپنی سروس شروع کرنے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کروائی۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر اور وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ سے علیحدہ علیحدہ ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں وزرا نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے منصوبے کو ملک کے لیے ایک اثاثہ قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا اور وفاقی کابینہ کی سطح تک سیالکوٹ ائرپورٹ کا کیس بھرپور طریقے سے پیش کرنے کا عدہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں