بڑے شہر کے لیے بڑے ترقیاتی منصوے، حکومت نے عوام کے دل جیت یے ہیں، کیا واقعی عوام کو پہلی بار حق مل رہا ہے؟

فیصل آباد(پی این آئی)بڑے شہر کے لیے بڑے ترقیاتی منصوے، حکومت نے عوام کے دل جیت یے ہیں، کیا واقعی عوام کو پہلی بار حق مل رہا ہے؟ صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں متعدد میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد اور افتتاح کرکے عوام کے دل جیت لیے

ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سیوریج،پینے کے پانی اوردیگر منصوبہ جات کیلئے 13ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ وزیر اعلی نے سمندری میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے آئی ٹی سب کیمپس کا افتتاح کیا۔آئی ٹی سب کیمپس ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔وزیر اعلی نے لائل پور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کا بھی افتتاح کیا۔ حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ کشمیر انڈر پاس کو جلد مکمل کرنے کیلئے 50کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔فیصل آباد میں صحافی کالونی کیلئے نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی نے لائل پور آرٹ اینڈکرافٹ گیلری کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی عوامی منصوبوں پر کام کر رہی ہے,ہم شعبدہ بازی پر یقین نہیں رکھتے,دل و جان سے عوام کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے۔حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ پنجاب بھر میں یکساں ترقی کا عمل جاری ہے۔انشائاللہ عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔ حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے فیصل آباد سمیت ملک بھر کی عوام کا استحصال کیا,ہم پہلی بار پنجاب کی عوام کو انکا حق دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں