میں اپنی زندگی میں مشکلات پر اپنے والد احمد فراز کی شاعری سے رہنمائی لیتا ہوں، والد کی قبر پر حاضری کے بعد وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کی گفتگو

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ احمد فراز ایک دلیر شخص تھے، انہوں نے کبھی اپنے نظریات پر سودے بازی نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں اپنے والد احمد فراز کی قبر پر حاضری دی،پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ

خوانی کی۔ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے احمد فراز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ احمد فراز نے کبھی اپنے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں رکھا اور نہ کبھی اپنے نظریات پر سودے بازی کی ۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ احمد فراز نے عوام میں محبتیں بانٹیں اور انہیں پاکستانی عوام سے بے مثال محبت ملی،امن،محبت اور انسانیت احمد فراز کا محور رہا، انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے عوام ہر مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔ وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا لہ میں اپنی زندگی میں مشکلات پر اپنے والد احمد فراز کی شاعری سے رہنمائی لیتا ہوں، عوام نے احمد فراز کی وجہ سے ہمیشہ مجھے جو محبت دی ہے اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں