ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیشگوئی کے عین مطابق طاقتور ترین مون سون بارشوں کا سلسلہ سندھ میں گزشتہ شام سے شروع ہوچکا ہے رات گئے سے اب تک سندھ کے بیشتر جنوبی و وسطی علاقے وقفے وقفے سے بارشوں کی لپیٹ میں ہیں کراچی سمیت جنوبی سندھ کے کئی علاقوں میں 50 سے

150 ملی میٹر تک بارش ہوچکی ہے جبکہ جنوب مشرقی سندھ کے بعض مقامات پر بارش کی مقدار 200 ملی میٹر سے تجاوز کرچکی ہے-آج سے جمعرات کے دوران جنوبی و وسطی سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور کہیں کہیں موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے اس دوران بالائی سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ متعدل سے تیز اور چند مقامات موسلادھار بارش کا امکان ہے- جنوبی و کچھ وسطی سندھ کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات ہیں- مشرقی بلوچستان کے بھی بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے-ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آج سے نیا سلسلہ شروع ہوگا زیاده تر علاقوں میں کل سے امکانات ہیں- منگل سے جمعہ کے دوران بالائی پنجاب کشمیر اور بالائی و وسطی خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ منگل سے جمعہ کے دوران جنوبی خیبرپختونخوا اور وسطی و جنوبی پنجاب میں مختلف علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے ملک کے بالائی اور پنجاب کے انتہائی جنوبی علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ممکن ہے-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں